ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / صدر پرنب مکھرجی نے چار سزایافتہ افراد کی پھانسی کی سزا کو معاف کیا

صدر پرنب مکھرجی نے چار سزایافتہ افراد کی پھانسی کی سزا کو معاف کیا

Mon, 23 Jan 2017 11:55:32  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،22؍جنوری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر پرنب مکھرجی نے مرکزی وزارت داخلہ کی تجاویز کو نظرانداز کر چار لوگوں کی پھانسی کی سزا کو عمر قید تبدیل کر دیاہے جوبہارمیں 1992میں اعلی ذات کے 34افراد کو قتل کرنے کے معاملے میں مجرم ٹھہرائے گئے تھے۔صدر نے نئے سال پرکرشنا موچی، ننھے لال موچی، ویر کنور پاسوان اور دھرمیندر سنگھ عرف دھارو سنگھ کی پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیاہے۔وزارت داخلہ نے بہار حکومت کی سفارش پر8 ؍اگست 2016کو چاروں کی رحم کی درخواست کو مسترد کرنے کی سفارش کی تھی۔بہر حال صدر نے معاملے میں مختلف حقائق پر غور کیا جس میں ریاستی حکومت کی طرف سے چاروں مجرموں کی رحم کی درخواست کو سونپنے میں تاخیر اور قومی حقوق انسانی کمیشن کے خیالات شامل تھے۔این ایچ آر سی نے گزشتہ سال اپنے فیصلہ میں کہا تھا کہ تھا کمیشن کے سامنے پیش کئے گئے حقائق اور شواہد کے تجزیہ سے معلوم ہوتا ہے کہ چاروں مجرموں نے اپنی رحم کی درخواست 7 ؍جولائی 2004سے پہلے دائر کی تھی۔اس نے کہاکہ یہ بہار حکومت کے انسپکٹر جنرل (جیل اورویلفیئرخدمات)کے اعتراف سے واضح ہے کہ 7 ؍جولائی 2004کو بہار حکومت کے محکمہ داخلہ کے ذریعے صدراتی سکریٹریٹ کو چاروں مجرموں کی رحم کی درخواست بھیج دی گئی تھی۔بہر حال، رحم کی درخواست نہ تو وزارت داخلہ کے پاس پہنچی اور نہ ہی صدراتی سکریٹریٹ میں پہنچی ۔قومی انسانی حقوق کمیشن کی مداخلت سے 12سالوں بعد درخواست کوعمل میں لایاگیا۔ماؤنواز کمیونسٹ سینٹر (ایم سی سی)کی طرف سے 35بھومیہاروں کے قتل کے سلسلے میں 2001میں ایک سیشن کورٹ نے چاروں کو موت کی سزا سنائی تھی۔سپریم کورٹ نے 15؍اپریل 2002کو اکثریت کے فیصلے سے ان کی موت کی سزاکی تصدیق کی۔ جہاں جسٹس ایم بی شاہ اس سزا کی مخالفت میں تھے۔


Share: